• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ کے مطابق پاکستانی دلہنیں کیسی ہوتی ہیں ؟


پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اسٹینڈ اپ کامیڈین فائزہ سلیم کے ہمراہ ایک مزاحیہ ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ بتارہی ہیں کہ پاکستانی دلہنیں کیسی ہوتی ہیں۔

ماہرہ اور فائزہ نےاپنی ویڈیو میں پاکستان کی دلہنوں کے بارے میں بتایا اور ساتھ ہی مزاحیہ انداز میں پاکستانی دلہنوں کے اقسام بھی بتائیں۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کچھ دلہنیں اپنی شادی کو لے کر بہت جذباتی ہوتی ہیں جب کہ کچھ دلہنیں لوگوں کو یہ دکھانے کی کوشش کرتی ہیں کہ انہیں اپنی شادی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یوٹیوب پر ’ٹائپس آف برائیڈ‘ کے عنوان سے اپلوڈ شدہ ویڈیو میں ماہرہ خان نے اپنے ایک جذباتی سین اور مقبول ترین ڈائیلاگ ’ممی آپ یہ کیا کہہ رہی ہیں؟‘ کو بھی دوبارہ مزاحیہ انداز میں پیش کیا ہے۔

تازہ ترین