پاکستان ریلوے نے یوم قائداعظم اور کرسمس کی مناسبت سے 25 دسمبر کو خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے ۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے 25 دسمبر کو خصوصی ٹرین چلانے کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے نے 25دسمبر کو صبح 10 بجےراولپنڈی سے کراچی کے لیے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
شیخ رشید نے کہاکہ یہ ٹرین 26دسمبر کو شام ساڑھے 6 بجے کراچی سے روالپنڈی کےلیے روانہ ہوگی ،اس ٹرین کے مسافر مسیحی بھائیوں کو 20 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی ۔
ان کا کہنا تھاکہ 25دسمبر کو خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ سڑکوں پر دھند کی شدت کے باعث کیا گیا ہے،جس کےباعث ٹرینوں پر بہت زیادہ لوڈ آگیا ہے۔