• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کیخلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

لاہور ( آن لائن ) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رہنما احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کیخلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کے بھائی کی مالی بے ضابطگیوں کے ناقابل تردید ثبوت مل چکے ہیں۔مصطفی کمال کے سہولت کار افسران کے نام بھی ریفرنس میں شامل کر رہے ہیں۔ انہوں نے 3 سال میں 100 کروڑ کی مالی بے ضابطگیاں کی ہیں۔حافظ ذیشان کے مطابق احسن اقبال کے بھائی کیخلاف انکوائری مکمل کرلی گئی ہے اور بہت جلد ثبوتوں سمیت نیب جا رہے ہیں۔
تازہ ترین