• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کی حکمرانی کیلئے قوانین سے متعلق جانکاری ضروری ہے‘ مقرر ین

پشاور( لیڈی رپورٹر)قانون کی حکمرانی کیلئے شہریوں کیلئے قوانین سے متعلق جانکاری ضروری ہے تاکہ اسکی روح کیمطابق اس پر عمل کیا جاسکے ،کسی بھی معاشرے میں قانون و ضوابط پر بلا امتیاز عمل کرنااورانہیں تسلیم کرنا پر امن اور مہذب معاشرے کی پہچان ہے ان خیالا ت کا اظہار اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاور میں سی آرایس ایس کے زیراہتمام منعقدہ ورکشاپ کے شرکا نے کیا ان میں میں ایس ایس پی آپریشن پشاور ظہور آفریدی سمیت مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ عدم برداشت سمیت بعض سماجی برائیاں قانون کی حکمرانی اور عملداری کی راہ میں رکاوٹ ہیں منشیات کا استعمال اور کاروبار معاشرے میں کئی برائیوں کو جنم دے رہا ہے اگرچہ اسکی روک تھام کیلئے پولیس کوششیں کررہی ہیں اور صرف ایک سال کے دوران پشاور پولیس نے منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف آٹھ ہزار مقدمات درج کیے اور اتنے ہی تعداد میں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم جرائم پر قابو پانے کیلئے نوجوانوں سمیت معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
تازہ ترین