• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بینظیرکی برسی ان کی شخصیت کو سراہنے کا موقع ہے ، ملالہ

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی ان کی شخصیت کو سراہنے کا موقع ہے، بینظیر نے جمہوریت اور خواتین کے لیے بہت کچھ کیا، بینظیر نے لڑکیوں کے لیے پیغام دیا کہ وہ وزیراعظم اور دیگر عہدوں کی بھی اہل ہوسکتی ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کی جیو کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو


ملالہ یوسف زئی نے جیو کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران یو این کی جانب سےجاری کردہ  ایک  جائزے میں اکیسویں صدی کی دوسری دہائی کی مقبول ترین نوجوان قرار دیئے جانے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف میرے لیے نہیں دیگر بچوں کے لیے بھی ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہمارے ہاں بچے بہت ایکٹو ہیں وہ کرپشن، ماحولیات کی بات کر رہے ہیں، مختلف پلیٹ فارمز پر بچوں کی رائے کو سننا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے دنیا بھر سے تعلیم کی مہم کے لیے سپورٹ ملی ہے، دنیا میں 13 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ تعلیم کے لیے مالی وسائل اور انفرا اسٹرکچر کے مسائل حل کرنے ہیں، میری ہمیشہ کوشش ہے بچوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد کرتی رہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین ،اساتذہ اور بڑوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ہے، والد نے ہمیشہ میری بات کو اہمیت دی، بھائی بھی تعلیم کے مقصد کے لیے مجھے بہت سپورٹ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ (یو این) کے ایک جائزے کے مطابق کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی اکیسویں صدی کی دوسری دہائی کی مقبول ترین نوجوان بن گئیں ہیں۔

اقوام متحدہ کی نیوز سروس نے اپنے ایک جائزے میں اکیسویں صدی کے نوجوانوں سے متعلق کچھ اہم واقعات کا تذکرہ کیا تھا۔

جائزے میں لڑکیوں کی تعلیم کے سلسلے میں ملالہ کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین