• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ : سردی سے ہنہ جھیل کا پانی برف میں تبدیل

کوئٹہ : سردی کے باعث ہنہ جھیل کا پانی برف میں تبدیل


کوئٹہ شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے پہنچ گیا۔

سردی کی شدت سے کوئٹہ کےنواح میں واقع ہنہ جھیل کاپانی بھی برف بن گیا اور ہنہ جھیل سائبریا کےپرندوں کامسکن بھی بنی ہوئی ہے۔

کوئٹہ میں بیس پچیس سال پہلے کا موسم واپس لوٹ آیا ہے جس کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ چار سو پہاڑوں سے گھری وادی میں ایک ہفتہ سے زائد عرصہ ہو گیا مگر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے۔

دو روز قبل کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آج بھی کم وبیش سردی کی یہی صوررتحال ہے۔

مقامی افراد کے مطابق کوئٹہ میں دسمبر میں سردی کی اتنی شدت20 سے 25 سال پہلے ہوئی تھی، سردی کی شدت سے کوئٹہ کےنواح میں واقع ہنہ جھیل کا پانی بھی برف بن گیا ہے۔

جھیل کی سطح پر برف کی تہیں بنی صاف دیکھی جاسکتی ہیں، کہیں کہیں پانی برف کی قلفیوں میں بھی تبدیل ہوگیا ہے، ہنہ جھیل میں پانی جم جانے سے  کینوئنگ اور روئنگ سمیت واٹراسپورٹس تو متاثرہوئی ہی ہے وہاں سیاحوں کے لئے کشتی پر سیر کرائے جانے کا سلسلہ بھی بند ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ہنہ جھیل پر سائبیریا کے پرندوں کی بھی آمد ہوچکی ہے، سائبریا کے پرند ےہنہ جھیل اور اطراف میں بیٹھے، اڑتے اور اٹھکیلیاں کرتے نظر آئے۔

یہ نظارہ دیکھنے والوں کےلئے بہت خوش کن ہے، ہنہ جھیل سے سائبریا کے پرندوں کی واپسی کا سفر فروری کےآخر میں شروع ہوگا۔

تازہ ترین