• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمر ترین امریکی جوڑے کا نام گنیز ریکارڈ میں شامل

معمر ترین امریکی جوڑے کا نام گنیز ریکارڈ میں شامل



80 سالہ معمر ترین امریکی جوڑے کا نام گنیزبک میں شامل کرلیا گیا ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے شارلوٹ کی عمر 105 اور جان کی عمر 106 برس ہے اور دونوں کی شادی کو 80 برس بیت چکے ہیں۔

دونوں کی شادی 1939 کو ہوئی اور اس سال 22 دسمبر کو دونوں نے اپنی شادی کی 80 ویں سالگرہ بھی منائی، جس کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے انہیں سب سے عمر رسیدہ شادی شدہ جوڑا قرار دیا۔

جب دونوں سے ان کی طویل العمری کا راز پوچھا گیا تو انہوں نے زندگی میں اعتدال کو اس کی وجہ قرار دیا جبکہ جان اب بھی ورزش کرتے ہیں۔

دونوں میاں بیوی کی سماعت اور صحت بہترین ہے۔

تازہ ترین