لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کا اجرا دیکھو دیکھو کون بھاگا نیازی بھاگا نیازی بھاگا کا عملی نمونہ ہے، جیالوں نے لیاقت باغ میں کھڑے ہو کر بھاگ نیازی بلاول آیا کا نعرہ لگا دیا ہے، اب بنی گالہ کے ٹولے کو کوئی آرڈیننس بچا پائے گا نہ ہی کوئی مک مکا، ان کا وقت ختم ہوگیا ہے، عمران نیازی کی سیاست لیاقت باغ راولپنڈی میں چیئرمین بلاول کے ایک اجتماع سے ہی ختم ہو گئی ہے۔