ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق کی زیر صدارت خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی بارےاجلاس منعقد ہوا جس میں ایم این اے احمد حسن ڈیہڑ،ایم پی اے اے ملک سلیم لابر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر ،ڈسٹرکٹ افسر سوشل ویلفیئر ر فخر اقبال اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن نے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی کہ وہ خصوصی افراد سے متعلق حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور خصوصی افراد سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرائیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے احمد حسن ڈیہڑ نے کہا کہ وہ حکومت پنجاب کے تعاون سے خصوصی افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے خودکار وہیل چیئر ز، بریل پبلکیشن پریس اور گو کین مینوفیکچرنگ پلانٹ پر کام شروع کر رہےہیں جو کہ کہ بین الاقوامی معیار اور خصوصی افراد کی معذوری کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا جائے گا جہاں ہر قسم کی معذوری کے حامل خصوصی فرد کے لئے اس کی معذوری کی مناسبت سے آرام دہ خودکار وہیل چیئر تیار کی جائیں گی جو کہ مستحق افراد کو بلا قیمت فراہم کی جائیں گی اور اس منصوبہ پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا کیونکہ میرا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کے ذریعے اپنے رب کو راضی کرنا ہے ۔کمشنر ملتان ڈویژن نے ہدایت کی کہ افسران اس منصوبے کے جلد اجراء کے لئے فوری طور پرلائحہ عمل کو حتمی شکل دی ۔