• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: شادی کی رات دلہن جاں بحق، دولہا بے ہوش

کمرے میں دھواں بھر جانے سے دلہن جاں بحق جبکہ دولہا بے ہوش ہو گیا 


لاہور میں خوشیوں بھرے گھر میں صفِ ماتم، شادی کی رات کمرے میں انگیٹھی کا دھواں بھر جانے سے دلہن جاں بحق جبکہ دولہا بے ہوش ہو گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا کی شمع کالونی میں نوبیاتا جوڑے وسیم اور سویرا نے شدید سردی سے بچنے کے لئے کمرے میں انگیٹھی جلائی، صبح گھر والوں نے دیکھا کہ کمرے میں دھواں بھر جانے سے دلہن جاں بحق جبکہ دولہا بے ہوش ہوگیا تھا۔

دولہا وسیم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 

پولیس نے دلہن کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین