• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی خاطر ایم کیو ایم کو سندھ میں وزارتیں دینے پر تیار ہیں، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کی خاطر جتنی وزارتیں ایم کیو ایم کے پاس وفاق میں ہیں، ہم انہیں سندھ میں دینے کو تیار ہیں۔

کراچی میں چار ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی وسیم اختر کو مشورہ دیا ہے کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی سے اپنا اتحاد توڑے اور عمران حکومت کو گرا دے، ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔

چیئرمیں پی پی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت مشکلات کے باوجود کام کر رہی ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔

یہ بھی دیکھئے، بلاول بھٹو نے کراچی میں چار میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا


بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ لعنت ہو اس حکومت پر، ان سیاستدانوں پر جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے محروم کرکے لوگوں سے ان کا حق چھین رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جو دو وزير بیانات دے رہے ہیں وہ وفاق دشمن ہیں، ان سے استعفیٰ لیا جائے، اگر استعفیٰ نہ لیا گيا تو ہم سمجھیں گے آپ ان کے موقف کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سردی میں تو انکروچمنٹ کی مہم کو روکا جائے، اس سخت موسم میں غریب کے ساتھ ایسا کرنا تشدد کے مترادف ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم وفاق کی گیس پالیسی کی مذمت کرتے ہیں، جہاں سے گیس پیدا ہورہی ہے وہیں سے چھین رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کا انفرا اسٹرکچر بنارہے ہیں، جبکہ کراچی کے عوام کو پتہ ہے عمران نے انہیں دھوکا دیا عمران کا ہر نعرہ جھوٹا نکلا ہے۔

تازہ ترین