• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے لئے خصوصی فنڈز جاری کردیئے، جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کی رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو


تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، وفاقی حکومت نے کراچی کے لئے خصوصی فنڈز جاری کردیئے ہیں، اگلے بجٹ میں سندھ اور کراچی کو پورا پیکیج بھی دیا جائےگا۔

رحیم یار خان میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے شروع کی گئی مہم کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے قومی اسمبلی کی 14 نشستیں تحریک انصاف نے جیتی ہیں اس لیے کراچی کی خدمت کرنا ان کی جماعت کا فرض ہے۔

تازہ ترین