• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو مرتبہ لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیتنے والا خوش قسمت

دو مرتبہ لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیتنے والا خوش قسمت


کہا جاتا ہے کہ قسمت زندگی میں ایک مرتبہ مہربان ہوتی ہے اور اس میں ہی انسان اپنی سب سے بڑی خوشی حاصل کرلیتا ہے۔

لیکن یہ کہانی ہے ایسے شخص کی جس پر قسمت کی دیوی ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ مہربان ہوچکی ہے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا یہ شخص لاٹری جیک پاٹ میں 20 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم جیت گیا۔

یہ شخص اپنے آپ کو دنیا کا سب سے خوش قسمت انسان سمجھتا ہے کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ یہ اس کے ساتھ پہلی مرتبہ نہیں ہوا، بلکہ وہ اس سے قبل بھی اسی طرح کی ایک لاٹری جیک پاٹ جیت چکا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹریو دیتے ہوئے نیرانگ نامی اس شخص نے بتایا کہ آپ یقین نہیں کریں گے کہ میں اس سے پہلے بھی اسی طرح جیک پاٹ جیت چکا ہوں۔

اس کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں پہلے سے زیادہ امیر ہوچکا ہوں، میرا خیال ہے کہ میں دنیا کا سب سے خوش قسمت شخص ہوں۔

اس شخص کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اب ان پیسوں کے آنے کی خوشی میں اپنے دوستوں کے ساتھ نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔

نیرانگ کا کہنا تھا کہ مجھے اب بھی اپنی جیت پر یقین نہیں آرہا، میں اب بھی حیرت زدہ ہوں۔

تازہ ترین