• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ وزن کم کرکے کتنا پیسہ بچاسکتے ہیں؟


اگر آپ بہت موٹے ہیں یا زائد وزن رکھتے ہیں تو اس کی وجہ سے بیماریاں بھی آپ کو گھیر لیتی ہیں جبکہ دیگر عوامل کی وجہ سے آپ چھوٹے چھوٹے کاموں میں بھی زیادہ پیسہ خرچ کرنے لگتے ہیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جان ہوپکنز یونیورسٹی بالٹیمور کے محققین یہ بات جاننا چاہتے تھے کہ ایک انسان کے وزن کی وجہ سے اس کی آمدن اور بچت پر کتنا فرق پڑتا ہے؟

مزید پڑھیے: سینے کی جلن اورتیزابیت کا سستا ترین علاج

اس کام کے لیے انہوں نے ایک کمپیوٹر سیمولیٹر ترتیب دیا جس میں صحت، وزن اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں جیسے ذیابیطس، ہائی بلڈپریشر اور امراض قلب کی وجہ سے اوسطاً اخراجات کے تناسب سے ایک سسٹم ترتیب دیا۔

آپ کتنے پیسے خرچ کرتے ہیں اور اگر وزن صحت مند ہو تو کتنے پیسے بچاسکتے ہیں اس کے جوابات اخذ کیے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر آپ کی عمر 20 سال ہے اور جسامت موٹی ہے اور آپ اس سے کم وزن کی جسامت کی طرف آرہے ہیں تو میڈیکل اخراجات کی مد میں آپ اپنی ریٹائرمنٹ کی زندگی تک 17 ہزار ڈالر تک بچاسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اسی عمر میں اگر آپ موٹاپے سے اوسط وزن تک آجائیں تو یہ بچت 28 ہزار ڈالر تک ہوسکتی ہے۔

اگر آپ کی عمر 40 یا اس سے زائد ہے اور آپ موٹاپے کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو میڈیکل اخراجات کی مد میں 18 ہزار ڈالر تک بچاسکتے ہیں جبکہ اسی عمر میں آگر آپ صحت مند وزن تک آجائیں تو آپ کی یہ بچت 31 ہزار ڈالر ہوسکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک 50 سالہ شخص بھی اپنے وزن کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے اور وزن کو عمر کے مطابق اوسط درجے تک لے جاتا ہے تو وہ اپنی ریٹائرمنٹ کی عمر تک 36 ہزار ڈالر بچاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ تحقیق میں زندہ رہنے کی اوسط عمر کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین