• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز ستاروں نے سال نو کا خیر مقدم کیسے کیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے نئے سال کو مختلف انداز میں خوش آمدید کیا ہے۔

اداکار و ہدایتکار ہمایوں سعید نے نئے سال کے موقع پر عمرے کی سعادت حاصل کی۔

مکہ مکرمہ میں موجود اداکار نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے عقب میں خانہ کعبہ نظر آرہا ہے۔

ہمایوں سعید نے بتایا کہ اُن کی ہمیشہ سے یہ خواہش تھی کہ وہ نئے سال کا آغاز اس مقدس مقام پر کریں اور اس سال ان کی یہ خواہش پوری ہوگئی۔

انہوں نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’2020 میں اللّہ ہمیں اپنی رحمتوں سے نوازے۔‘

انہوں نے اپنے مداحوں اور خصوصاً پاکستان کے لیے ڈھیر ساری دعاؤں کے ساتھ نئے سال کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی دیکھئے: پاکستان میں نئے سال کا آغاز ہوگیا


دیگر شوبز سے وابستہ مشہور و معروف شخصیات نے بھی نئے سال کا خیر مقدم اپنے اپنے انداز سے کیا اور سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے۔

نیمل خاور عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے سال کے حوالے سے ایک اسٹوری شیئر کی۔

اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے مزاحیہ انداز میں نئے سال کی مبارکباد دی۔

 انہوں نے نئے سال کے پیغام میں بھی اس بات کو دہرایا کہ والدین اپنے بچوں کو ٹک ٹاک سے دور رکھیں۔


اداکار و ماڈل نادیہ حسین نے بھی 2020 کے فلٹرز لگا کے اپنی تصویریں شیئر کیں۔


نوبیاہتا جوڑا اقراء عزیز اور یاسر حسین نے نئے سال کا خیر مقدم سمندر کے کنارے ساحل پر کیا۔


اقراء عزیز نے یاسر حسین کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے نئے سال کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ اس سال بھی  اپنے آپ سے کئے گئے عزم میں کامیاب رہیں۔

View this post on Instagram

Happy 2020 ! HapPy new year Everyone

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) on


اداکارہ نیلم منیر نے بھی چترالی ٹوپی پہنے اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

تازہ ترین