• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین بچوں کو ٹک ٹاک سے دور رکھیں، فہد مصطفیٰ

پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ  نے والدین کے لئے پیغام جاری کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کو ٹک ٹاک سے دور رکھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فہد مصطفیٰ نےاپنے ٹوئٹ میں والدین کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ خدارا بچوں کو ٹک ٹاک سے دور رکھیں کیونکہ یہ ایک صحت مند سرگرمی نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ پوری قوم کچھ خاص کرنے میں مصروف نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ’ڈو سم تھنگ پروڈکٹو‘ یعنی کچھ معنی خیز کام کریں‘ لکھا۔

یہ بھی دیکھئے: ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے طالب علم ہلاک


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں گیارہویں جماعت کا عمار سید ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹک ٹاک نے اسپتالوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

یاد رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور صندل خٹک کی دفتر خارجہ میں بنائی جانے والی متنازع ٹک ٹاک ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد ٹک ٹاک کا بخار پھیلتا جارہا ہے جس کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے والدین کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے۔

تازہ ترین