• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے بابو صابو کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا


موٹر وے بابو صابو کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے باعث ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر گرنے سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ۔

موٹر وے پولیس کے مطابق آئل ٹینکر بابو صابو راوی ٹول پلازہ سے چند کلو میٹر دور صبح 9 بجے کے قریب ٹائر پھٹنے سے الٹ گیا، ٹینکر الٹنے سے ہزاروں لیٹر پیٹرول سڑک پر بہہ گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے باعث موٹر وے پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگنے سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق دو گھنٹوں کے بعد سڑک کو کلیئر کر دیا جائے گا جبکہ فی الحال شہریوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے ایک ٹریک کھول دیا گیا ہے۔

تازہ ترین