• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ بغیر بور ہوئے 10 سے زائد بار دیکھ سکتی ہیں۔




مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ماہرہ خان نے ’آسک ماہرہ‘ کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔

ماہرہ کے اس سیشن میں ناصرف ان کے مداحوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بلکہ مشہور و معروف شخصیات نے بھی ماہرہ سے سوالات کئے۔

صارف نے ماہرہ سے گلوکار عاطف اسلم کے پسندیدہ گانے پوچھے تو ماہرہ نے عاطف اسلم کے تین گانے میری کہانی، ہونا تھا پیار، ربا سچیا کا نام لیا۔

عثمان نامی ایک صارف نے پوچھا کہ کیا کبھی ایرانی فلم میں کام کرنے کے بارے میں سوچا ہے؟

ماہرہ کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ایک دن ضرور کروں گی۔

ایک صارف نے آخری دہائی کی بہترین یاد پوچھی تو ماہرہ نے بیٹے اذلان کی پیدائش کا کہا۔

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ صرف اپنے بیٹے کی وجہ سے کوئی بھی شُوٹنگ منسوخ کرواتی ہیں ۔

  یہ بھی دیکھئے : پاکستانی دلہنوں کے حوالے سے ماہرہ خان کی مزاحیہ ویڈیو وائرل


ایک صارف نے ماہرہ سے کہا کہ آپ کو عوام میں کبھی غصہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا، آپ اس سب پہ کیسے قابو پاتی ہیں؟

ماہرہ نے جواب دیا کہ مجھے غصہ آتا بھی ہے اور غصہ کرتی بھی ہوں لیکن صرف قریبی دوستوں پر ۔

ایک صارف کے جواب پر ماہرہ نے بریانی سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

شادی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ جب انہیں لگا کہ شادی کرنی چاہیے وہ کر لیں گی۔

سرحد پار بھارت سے بھی ماہرہ کے مداحوں نے ان کے اس سیشن میں حصہ لیا۔

جویریہ صدیقی نے ماہرہ سے پچھلی صدی کا جائزہ لینے کا کہا تو ماہرہ نے بڑا دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اس فلم میں پیار، ایکشن، جذبات، محبت، حادثات سب ہیں۔

سیشن کے اختتام پر ماہرہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔

تازہ ترین