• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔کمپنی کا منیجر جو کمپنی کے لیے خریداری کرتا ہے، کیا وہ خریداری پر کمیشن وصول کرسکتا ہے؟ ایک منیجر خریداری کرتا ہے اور بل زیادہ کا بنواتا ہے یا سامنے والا اسے کوئی ڈسکاونٹ دیتا ہے تو وہ خود رکھ لیتا ہے،کیا اس کا ایسا کرنا جائز ہے؟منیجر کا کہنا ہے کہ ایسا وہ اپنی محنت کا بدلہ وصول کرنے کے لیے کرتا ہے۔

جواب۔منیجر کمپنی کا ملازم اور اس کی طرف سے خریداری کا وکیل ہوتا ہے۔ جب وہ کوئی چیز کمپنی کے لئے خریدے یا کسی کو خرید کر لانے کا کہے تو جس قیمت پر شے خریدی جائے ،اسی قدر قیمت کمپنی سے وصول کرنا جائز ہے۔

اگر وہ ادائیگی کم کرتا ہے اور بل زیادہ کا بنواتا ہے تو ناجائز کرتا ہے اور جو دکاندار اسے ایسا خلاف حقیقت بل بنا کر دیتا ہے ،وہ ناجائز کام میں اس کی معاونت کرتا ہے۔ دکاندار اگر خریداری میں کوئی رعایت دیتا ہے تو وہ منیجر کا حق نہیں، بلکہ کمپنی کا حق ہے۔ منیجر کو اس کامحنتانہ تنخواہ کی شکل میں وصول ہوجاتا ہے۔

تازہ ترین