• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج استور میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے سرگرم

پاک فوج استور میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے سرگرم


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نےکہا ہے کہ استور روڈ کو عام ٹریفک کےلیے کھول دیا ہے۔

ایک بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج استور میں زلزلہ متاثرین کی بحالی میں انتظامیہ کی بھرپور مدد کررہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحالی میں فوجی انجینئرز،ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس اسٹاف مصروف ہیں۔

بحالی کے عمل میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز ،انجینئرز ،ڈاکٹرز اور طبی عملہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایس سی او کی جانب سے مواصلاتی نظام بھی بحال کر دیا گیا ہے۔ جب کہ متاثرین کو راشن اور کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین