• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کوہِ پیما نے یورپ کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

پاکستانی کوہِ پیما نے یورپ کی بلند ترین چوٹی سر کرلی


گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو سے تعلق رکھنے والے مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے 4808 میٹر یورپ کی بلند ترین چوٹی ’ مونٹ بلانک‘ سر کرلی۔

مونٹ بلانک فرانس اور اٹلی کی سرحد پر واقع بلند ترین چوٹی ہے، جو پہلی بار 8 اگست 1786ء کو سر کی گئی تھی۔

سدپارہ کے ساتھی کوہ پیماؤں میں نیپال سے تعلق رکھنے والے پسنگ نورو اور ایک فرانسیسی کوہ پیما تھے۔

علی سدپارہ نے مہم جوئی کا آغاز دسمبر کے آخری ایام میں کیا تھا وہ اس سے قبل 8 ہزار میٹر سے بلند پاکستان کی 5 اور نیپال کی 3 چوٹیاں سر کر چکے ہیں ۔

علی سدپارہ پہلے پاکستانی کوہ پیما ہیں جنہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند آٹھ چوٹیوں کو سر کیا ہے۔

محمد علی سدپارہ نے گزشتہ سال دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی ’لہوٹسے‘ ، نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ’مکالو‘ اور آٹھویں بلند ترین چوٹی ’مناسلو‘ سر کی تھیں۔

ایک سال میں تین بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز بھی محمد علی سدپارہ اپنے نام کر چکے ہیں۔

2018ء میں محمد علی سدپارہ نے دیگر کوہ پیماؤں کے ہمراہ بغیر آکسیجن کے نیپال میں واقع 7 ہزار 161 میٹر اونچی چوٹی ماؤنٹ پاموری کو بھی سر کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسکردو سے تعلق رکھنے والے علی سدپارہ سردی کے موسم میں دنیا کی خطرناک ترین چوٹی نانگا پربت بھی سر کر چکے ہیں۔

تازہ ترین