• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نوجوان نے یورپ کی بلند ترین چوٹی سر کر لی

اسد میمن نے یورپ کی چوٹی سر کرلی


پاکستانی نوجوان اسد علی میمن نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے یورپ کی سب سے بلند چوٹی’البرس‘ سر کرلی ۔

لڑکانہ سے تعلق رکھنے والے21 سالہ اسد علی نے روس کے جنوب میں برف سے ڈھکی 6 ہزار 642 میٹر بلند چوٹی ’ماؤنٹ البرس‘ پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور دیگر کوہِ پیماؤں کے ساتھ مل کر چوٹی پر ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے نعرے لگائے۔

جامعہ کراچی سے فارغ التحصیل اسد علی میمن نے اپنی کامیابی کشمیر کے مظلوم عوام کے نام کردی۔

’ماؤنٹ البرس‘ جارجیا کی سرحد کے قریب ایشیاء اور یورپ کو ملانے والے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے، چوٹی کو پہلی مرتبہ 1829 میں سرکیا گیا تھا۔

چوٹی سر کرنے سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپلوڈ ویڈیو میں لوگوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ اگر وہ یہ چوٹی سر کر لیتے ہیں تو وہ ایشیاء کے پہلےنوجوان ہوں گے جس نے یورپ کی سب سے بلند چوٹی کو سر کیا ہے۔

ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ سمیت نیپال کی کئی چوٹیاں سر کرنے والے اسد علی میمن کے پاس ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ ’گورکھ شیپ‘ پر پاکستان کا جھنڈا پہلی بار نصب کرنے کا اعزاز بھی ہے۔

ایک انٹرویو میں اسد میمن کا کہنا ہے کہ چوٹی سر کرنے کے دوران انہیں خراب موسم کا سامنا رہا لیکن وہ اپنی کامیابی کے لیے بہت پر امید تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں میرا شمار ان چند افراد میں ہوتا ہے جو اس کھیل سے وابستہ ہیں، کوہ ِ پیمائی دنیا کے مشکل اور خطرناک کھیلوں میں سے ایک ہے اور شروع سے ہی میری دلچسپی انتہائی مشکل کھیلوں کی طرف رہی ہے۔

تازہ ترین