• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خوش ہوں تمام جماعتیں بل کمیٹی میں بھیجنے پر متفق ہوئیں، پارلیمان کو بے اختیار کرنے والے اب قانون سازی کا کہہ رہے ہیں، بلاول بھٹو

خوش ہوں تمام جماعتیں بل کمیٹی میں بھیجنے پر متفق ہوئیں، بلاول بھٹو


اسلام آباد(این این آئی، مانیٹرنگ سیل) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خوش ہوں کہ تمام پارٹیاں بل کو واپس قومی اسمبلی کی کمیٹی میں بھیجنے پر متفق ہوئیں، پارلیمان کو بے اختیار کرنے والے اب قانون سازی کا کہہ رہے ہیں۔

ایک سال غیر فعال رہنے والی پارلیمان اب آرمی ترمیمی ایکٹ پر قانون سازی کے لیے تیار ہے، ایکٹ میں ترمیم کے لیے بھی وہی غلطی دہرائی جارہی ہے جو آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کے وقت کی گئی تھی۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ گزشتہ روز میرے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ن لیگ اور تحریک انصاف آرمی ترمیمی ایکٹ غیر مشروط طورپر منظور کرنے پر اتفاق کرچکی تھی لیکن خوشی ہے کہ سب نے بل کو دوبارہ قائمہ کمیٹی بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

بلاول نے بتایا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی جمعے کو ہی دونوں ایوانوں سے بل پاس کرنے پراتفاق کرچکی تھیں، پارلیمانی طریقہ کار کو نظر انداز کیا گیا، بل کو تمام ممبران میں تقسیم تک نہیں کیا گیا، نہ ہی قانون کمیٹی کودیکھنے کے لیے بھیجا گیا۔

تاہم اب خوشی ہے کہ سب نے بل کو دوبارہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بھیجنے کا فیصلہ کیا،سینیٹ کمیٹی بھی بل پر نظرثانی کرے گی۔

تازہ ترین