• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس گلزار احمد نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے عشائیہ سے خطاب کی دعوت قبول کرلی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے 11جنوری کو ہونے والے عشائیہ سے خطاب کی دعوت قبول کرلی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ پاکستان اسلام آباد کی جانب سے حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر امداد علی انڑ کو لکھے گئے خط میں کہاگیاہے کہ انکی جانب سے 16دسمبر کو حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کی دعوت چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے قبول کرلی ہے۔ 11جنوری کو چیف جسٹس پاکستان حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ عشائیہ میں وکلا سے خطاب کرینگے۔ واضح رہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد جسٹس گلزار احمد کا سندھ میں کسی بار سے یہ پہلا خطاب ہوگا۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر امداد علی انڑ نے ”جنگ“ کے رابطے پر کہا کہ 11جنوری کو چیف جسٹس پاکستان کی حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار آمد پرشاندار استقبال کیا جائیگا۔
تازہ ترین