• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں قانون کی خلاف ورزی کے باعث کار دریا میں جا گِری


چین میں بے قابو گاڑی دریا میں جا گِری، ہمدرد افراد نے دریا میں ڈُوبتی کار میں پھنسے ڈرائیور کو مرنے سے بچا لیا۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اکثر خطرناک حادثات کا سبب بن جاتی ہے۔ 

چین میں ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک بےقابو کار دریا میں جا گِری۔

یہ واقعہ چین کے صوبے Jiangsu کے شہر Changshu میں پیش آیا جب سیاہ رنگ کی تیز رفتار کار مخالف سمت سے آتی کار سے ٹکرائی اور یوں بےقابو ہوتی ہوئی کار دریا میں جا گِری۔

تاہم قریبی آبادی میں موجود افراد بر وقت پہنچے اور ٹیم ورک کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ مل کر دریا میں پھنسی کار کے  ڈرائیور بچا لیا۔

تازہ ترین