• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتار موٹر سائیکل سوار بیرئیر سے بُری طرح جا ٹکرایا

بھارت میں موٹرسائیکل سوار بیرئیر سے جا ٹکرایا


بھارت میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار بیرئیر سے بُری طرح جا ٹکرایا۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سبب حادثات آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ بھارت میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک موٹرسائیکل سوار انتہائی تیز رفتاری سےموٹر سائیکل چلا رہاتھا اور تیزی سے ریل روڈ عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اِسی دوران ریلوے ملازم بیرئیر سے روڈ بند کرنے لگے اور یوں موٹر سائیکل سوار بیرئیر سے بُری طرح ٹکرایا اور سڑک پر گِر پڑا۔

واضح رہے کہ ریلوے اسٹیشن پر بیرئیر کی خلاف ورزی کے سبب اکثر خطرناک حادثات پیش آتے ہیں اور اسی لئے انتظامیہ نے مسافروں کو احتیاطی تدابیر کی تاکید کی ہے۔

تازہ ترین