• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سنگر کی تقریب میں پاکستانی ستارے جگمگا اٹھے

سنگر فیصل اختر کے میوزیکل البم ریوئیول کی تعارفی تقریب کے مناظر 


پاکستانی نژاد امریکی سنگر فیصل اختر کے میوزیکل البم ریوئیول کی تعارفی تقریب میں پاکستان کے شہرت یافتہ فنکاروں کا میلہ سج گیا۔

امریکی سنگر فیصل اختر نے اپنے نئے البم کے گیتوں کے ساتھ مہدی حسن اور راحت فتح علی خان کے گانے بھی اپنی آواز میں پیش کئے.

گلوکار سلیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے زمانے میں کوئی بھی سنگر البم ریلیز کرنے کی ہمت نہیں کرتا۔

فیصل اختر نے ایسے حالات میں میوزیکل البم ریلیز کرکے ہمت کا مظاہرہ کیا ہے، ہم انہیں پاکستان میں ویلکم کرتے ہیں، ان کے گانوں میں نیا پن ہے، جو سامعین کی توجہ حاصل کرے گا۔

انہوں نے، گلوکار محمد علی شہکی اور حسن جہانگیر نے بھی فیصل اختر کے فن کی تعریف کی، معروف پروڈیوسر بابر عباسی نے تمام فنکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سنگر سلیم جاوید، ہوا ہوا فیم سنگر حسن جہانگیر، نامور پاپ سنگر محمد علی شہکی، ٹیلی ڈراموں کے معروف اداکار عدنان جیلانی، فیوزن میوزیکل بینڈ کے عمران عمو، معروف پروڈیوسر بابر عباسی، نوین عباسی اور فیصل ندیم، ماڈل ثنا خان اور دیگر میڈیا کی شخصیات نے شرکت کی۔

تازہ ترین