• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کے سعودی عرب، یو اے ای اور ترک وزرائے خارجہ سے رابطے

شاہ محمود کے سعودی عرب، یو اے ای اور ترک وزرائے خارجہ سے رابطے


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطے کی مجموعی صورتحال پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کرلیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے گفتگو کے بعد دیگر 3 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی بات چیت کی ۔

شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود ،متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان اور ترک ہم منصب مولودچاؤش اوگلو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔

وزیر خارجہ نے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے خطے میں امن و امان کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

شاہ محمود قریشی نے اس سے قبل امریکی حملے میں ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی۔

گزشتہ روز دفتر خارجہ نے امریکی حملے میں ایرانی قدس فورس کے سربراہ کے قتل سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین