• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ریفریجریٹر اپنے اندر محفوظ سبزیوں سے متعلق ریسیپی بتانے لگا

ریفریجریٹر اپنے اندر محفوظ سبزیوں سے متعلق ریسیپی بتانے لگا


کھانا بنانا اور اس کی ریسیپی تیار کرنا ہر باورچی خانے کا موضوع بحث ہوتا ہے، تاہم اب دنیا کی بڑی ٹیکنالوجیکل کمپنیوں نے اس بحث کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جنوبی کوریا کی ان بڑی کمپنیوں نے ایک ایسا ریفریجریٹر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جو اپنے اندر سبزیوں، پھلوں، گوشت اور مصالحہ جات کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو کھانے کی ریسیپی بھی بتائے۔

جی ہاں آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا، اب ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں آپ کو کھانے کی ریسیپی سے متعلق کسی سے پوچھنے یا انٹرنیٹ پر سرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ آپ کا ریفریجریٹر ہی اس کام کو آسان بنادے گا۔

ان اسمارٹ ریفری جریٹرز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (آئی اے) کا استعمال کیا گیا ہے جو اپنے اندر موجود سبزیوں، پھلوں، گوشت اور دیگر لوازمات کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان لوازمات کو پہچاننے کے بعد ریفریجریٹر کھانے کی ریسیپی بتاسکتا ہے تاکہ کھانا بنانے کے لیے آسانی پیدا ہوجائے اور ریسیپی سے متعلق بحث سے بچا جائے۔

یہ ٹیکنالوجی جدید باورچی خانے کی طرف ایک اور قدم ہے کیونکہ کھانے کے اوقات کار کے دوران بنانے والے کےوقت کی بھی بچت ہوسکتی ہے۔

ان ریفریجریٹرز میں کیمروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے، اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس تصویر کی مدد سے فریج میں موجود اشیائے خورونوش کو پہچان سکتا ہے، ریسیپی بتاسکتا ہے جبکہ یہ بھی بتاسکتا ہے کہ اس کی مقدار کھانے میں ڈالنے کے لیے کم ہے۔

ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ اسمارٹ ریفریجریٹر کو سی ای ایس 2020 میں متعارف کروائیں گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی صلاحیت کے حامل ریفریجریٹر متعارف کروائے ہیں، تاہم ریسیپی بتانے سے متعلق ٹیکنالوجی ماضی کی دیگر ٹیکنالوجیز سے زیادہ بہتر ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین