• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیرئیر کے ابتدأ میں ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کا سامنا کر نا پڑا،ملہار راٹھور

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ و ماڈل ملہار راٹھور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رول دینے کے بدلے میں بے لباس ہونے کو کہا گیا تھا۔بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق 26 سالہ ادکارہ ملہار راٹھورنے بولی وڈ کی حقیقت بیان کرتے ہوئے بتایاکہ کیرئیر کے ابتدأ میں ان کو ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کا سامنا کر نا پڑا تھا جس کا مطلب کسی با اثر شخصیت کی جانب سے زیر تربیت ملازم کو جنسی ہراساں کرنا ہے مگر اب وہ ایک نامور اداکارہ بن چکی ہیں اور کئی بین الاقوامی برانڈز کے اشتہارات کا بھی حصہ ہیں.ملہار راٹھور نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ نوجوان تھیں اورشوبز انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانے کی غرض سے پہلی بار ڈائیریکٹرز اور پروڈیوسرز کا سامنا کیا تو ایک 65 سالہ پروڈیوسر نے انہیں فلم میں رول دینےکے بدلے بے لباس ہونے کو کہا جس پر وہ اتنی خوفزدہ ہو گئیں تھیں کے انہیں ایک منٹ تک تو سمجھ ہی نہیں آیا کہ اب کیا کریں۔ ملہار نے مزید کہا کہ اگر آپ کی شوبز میں جان پہچان نہ ہو تو اس انڈسٹری میں کیرئیر بنانا بہت مشکل بات ہے، آپ کو چھوٹے چھوٹے رول ادا کر کے ہی آگے آنا پڑتا ہے۔ملہار راٹھور نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنا مستقبل بنانے کے لیے ہر قسم کی نوکری کر رکھی ہے، وہ کال سینٹر میں جاب سے لے کر گفٹنگ کارپوریٹ اور مارکٹنگ میں بھی کام کر چکی ہیں، پھر وہ ممبئی آ گئیں اور 2018ء میں ایک ٹی وی شو سمیت 2 فلموں میں بھی کام کیا ۔

تازہ ترین