• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم مانڈوی والا کےبیٹے کا انتقال، بلاول، فردوس عاشق کا اظہار تعزیت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے بیٹے کا انتقال ہوگیا،34 سالہ عامر مانڈوی والا کئی روز سے کراچی میں نجی اسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج تھے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے جواں سال بیٹے طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سلیم مانڈوی والا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جواں سال صاحبزادے کا انتقال ایک باپ کے لئے ناقابل برداشت سانحہ ہے، اللہ آپ کواس سانحےکوبرداشت کرنےکی ہمت عطا کرے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بھی سلیم مانڈوی والا کے جواں سال بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا نوجوان بیٹے کی وفات ان کے خاندان کیلئے بڑا صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
تازہ ترین