اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے کہا ہے کہ جنگوں سے اجتناب ہم سب کی مشترکہ ذمےداری ہے، نئےسال کا آغاز ہماری دنیا میں ہنگامہ خیزی سے ہوا ہے، میرا سادہ اور واضح پیغام ہےکہ کشیدگی ختم کریں، تحمل کامظاہرہ کریں۔
انتونیو گوٹیریس نے عالمی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ تناؤ سے غیرمتوقع فیصلے اور ان کے غیرمتوقع مضمرات سامنے آرہے ہیں، زیادہ سےزیادہ ممالک کی جانب سےحساب کتاب کی غلطی کا گہراخطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جنگوں کےباعث انسانی تکالیف کو نہیں بھولنا چاہیے، جنگوں کی سب سےبڑی قیمت عام آدمی کو چکانی پڑتی ہے۔
اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم ایک خطرناک دور میں زندگی گزار رہے ہیں،جیوپولیٹیکل کشیدگی صدی میں اعلیٰ سطح پر ہے،ہنگامہ بڑھتاجارہا ہے۔
انہوں نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں دنیا کےاہم لیڈروں سےتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔