• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئس فیسٹول کے دوران اجتماعی شادی کی تقریب


چین میں اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اس اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد چین میں جاری سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹول کے دوران کیا گیا جس میں 43 جوڑوں نے ساتھ نبھانے کا عہد کیا اوراپنی روایتی رسومات ادا کرتے ہوئے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

وسیع پیمانے پر منعقد کی گئی شادی کی اس تقریب میں نئے نویلے شادی شدہ جوڑوں کے والدین کے علاوہ مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس تقریب کو خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین