• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں آئس اینڈ اسنو فیسٹول کا آغاز


چین میں 36ویں سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹول کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

فیسٹول میں مقامی اور غیر ملکیوں سمیت خواتین، بچے اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

اس فیسٹول میں ماہرین نے برف سے نہ صرف مجسمے بنائے بلکہ ریل اور عمارتوں کے ڈھانچے بھی کھڑے کیے جس میں مختلف طرز تعمیر کے نمونے ملتے ہیں۔

یہ میلہ ہر سال سجایا جاتا ہے برف سے دیوہیکل ،دلچسپ اور منفرد مجسمے تخلیق کر نے کے لیے دنیا بھر سے بیس ٹیمیں آئیں، ماہر فنکاروں کے برف سے بنے شاہکار سیاح دیکھتے رہ گئے جبکہ بچے جمی برف میں پھسلن کےمزے بھی لے رہے ہیں۔

تازہ ترین