• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ’فری کشمیر‘ کا بینر اٹھانے پر خاتون کیخلاف مقدمہ


ممبئی پولیس نےگزشتہ روز ایک خاتون مہک مرزا پرابھو کے خلاف ’فری کشمیر‘ (کشمیر کو آزادی دو) لکھا ہوا ایک پلے کارڈ اٹھا کر ممبئی کے معروف تفریحی مقام انڈیا گیٹ پر احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خاتون کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ قصہ گو اور فنکارہ ہے۔ ایف آئی آر کولابہ کے پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔

بھارت میں ’فری کشمیر‘ کا بینر اٹھانے پر خاتون کیخلاف مقدمہ
مہک مرزا کے خلاف مقدمہ دفعہ 153بی کے تحت درج کیا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق مہک مرزا پرابھو کے خلاف یہ مقدمہ دفعہ 153بی کے تحت درج کیا گیا ہے، تاہم خاتون کو اب تک بیان لینے کے لیے طلب نہیں کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے  دفعہ 153بی کے تحت مہک مرزا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، ان کے خلاف  قومی مفاد کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، گو کہ انہیں بیان لینے کے لیے تو طلب نہیں کیا ہے لیکن پولیس ان سے رابطے میں ہیں، اور جب ضرورت ہوگی تو انہیں بیان لینے کے لیے طلب کرلیا جائے گا۔

علاوہ ازیں جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں حملے کے خلاف بھارت بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ممبئی میں پولیس نے مظاہرین کو گیٹ وے آف انڈیا سے زبردستی ہٹادیا، دلی پولیس نے حملہ آوروں کے بجائے زخمیوں کیخلاف سیکیورٹی گارڈز پر حملے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تازہ ترین