• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی ملکی پیداوار میں چار ماہ کے دوران13.77 فیصد کمی

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی ملکی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 13.77 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران جیٹ فیول آئل کی پیداوار میں 7.11 فیصدکمی سامنے آئی ہے ۔ اسی طرح مٹی کے تیل، پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل، فرنس آئل ، لبریکیٹنگ آئل ، جیوٹ بیچنگ آئل اور ایل پی جی کی پیداوار میں بالترتیب 23.99، 14.68، 13.91، 16.91، 20.14، 19.4 اور 16.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اس عرصہ میں ڈیزل کی پیداوار میں 14.68 اور سالونٹ ناپاتھا کی پیداوار میں 8.19 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تازہ ترین