• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانڈوں نے پہلی برفباری دیکھی تو جھوم اُٹھے

چین کے پانڈوں نے برفباری دیکھی تو جھوم اُٹھے


پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے شہروں میں برفباری کے ساتھ سرد موسم جاری ہے اور برفباری نے جہاں انسانوں کو خوش کردیا ہے وہیں جانور بھی برفباری سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان چار شرارتی پانڈوں کو ہی دیکھ لیں جو برف سے کھیلنے میں مصروف ہیں۔

چین کے شہر شین یانگ، ژین انگ اور انر منگولیا سمیت مختلف شہروں میں نئے سال کی پہلی برفباری ہوئی تو انسانوں سمیت ر یسرچ بیس سینٹرز میں موجود پانڈے بھی سفید روئی کے گالے دیکھ کر جھوم اُٹھے۔

برف پر لوٹ پوٹ ہوتے کھیلتے کودتے اور ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے شرارتی پانڈوں کے دلچسپ انداز پردیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے اور مسکرا ئے بغیر رہ نہ سکے۔

تازہ ترین