کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ فائیو کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 20 جنوری کو شروع ہو گی ۔ قیمتوں اور دیگر معاملات کو 18 جنوری تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ ڈے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جانے والے میچوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف ہوں گی ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ میزبان شہر میں ہونے والے اہم میچوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی فرق ہوں گے۔ غیر اہم میچوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں کم سے کم رکھی جائیں گی ۔ توقع ہے کہ زیادہ تر انکلوژرز کے ٹکٹوں کے نرخ 500 سے 3 ہزار روپے کے درمیان رکھے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائوس فل کےلیے ٹکٹوں کی کمائی سے زیادہ اسٹیڈیمز بھرنے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ نائٹ میچز کے لیے نرخوں میں دو سے تین سو روپے کا اضافہ ہوگا۔