کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان بھی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں رات کے وقت کم سے کم درجۂ حرارت 23.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔