وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ترک ہم منصب چاوش اولو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کوئٹہ دہشت گردی کی مذمت کی۔
ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے دوران گفتگو شاہ محمود قریشی سے اس دلخراش واقعے پر ترکی کی طرف سے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور چاوش اولو نے اس موقع پر مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترک وزیر خارجہ نے اپنے دورہ عراق کے بارے میں پاکستانی ہم منصب کو بتایا جبکہ شاہ محمود قریشی نے چاوش اولو کو عراقی وزیر خارجہ سے ہونے والے ٹیلیفونک رابطے سے آگاہ کیا۔