• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق آباد ، ٹڈی دل پر حملہ آور طیارہ گر کر تباہ، 2 شہید

رحیم یار خان میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضائی اسپرے کرنے والا محکمہ پلانٹ کا چھوٹا طیارہ فنی خرابی کے باعث صادق آباد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار دونوں ملازمین شہید ہوگئے۔

ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضائی اسپرے کرنے والا طیارہ فنی خرابی کے باعث صادق آباد کے قریب چک نمبر 225 کے مقام پر گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے دونوں ملازمین موقع پر شہید ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جہاز فضائی اسپرے کر رہا تھا کہ اچانک اس میں فنی خرابی آگئی جس کے باعث جہاز زمین پر آگرا اور تباہ ہوگیا۔

طیارے میں سوار محکمہ پلانٹ کے دونوں ملازمین موقع پر شہید ہوگئے۔

تازہ ترین