• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سال کا پہلا مہینہ سالِ نو کی مبارک بادیں وصول کرتے اور دیتے ہی گزر جاتا ہےاور عموماً اسی مناسبت سے اپنے پیاروں کے گھر جانے یا پھر انہیں اپنے غریب خانے مدعو کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔ تو لیجیے، نئے سال کے آغاز پر اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ کیکس اور ٹوئنکل اسٹار سے آنے والےمہمانوں اور بچّوں کی تواضع کریں۔

چاکلیٹ فج کیک

اجزاء:انڈے آٹھ عدد،میدہ تین کپ، چینی(پیس لیں)آدھا کپ،شوگر سیرپ اور کوکو پاؤڈر ایک چوتھائی کپ۔

کیک آئسنگ کے لیے :فریش کریم دوکپ،کوکو پاؤڈر ایک چوتھائی کپ اورآئسنگ شوگر ایک چوتھائی کپ۔ان تمام اجزاء کواچھی طرح بیٹ کرلیں۔

سجاوٹ کے لیے:کوکنگ چاکلیٹ حسبِ ضرورت ،مکھن ایک کھانے کا چمچ، ڈیڑھ کپ فریش کریم اور آئسنگ گن۔چاکلیٹ میلٹ کرکے اس میںفریش کریم اور مکھن مکس کرلیں۔

ترکیب:ایک باؤل میں انڈوں کو اتنا پھینٹیں کہ وہ پھول جائیں۔ اب اس میں چینی ڈال کر مکس کرکے رکھ دیں۔ اب ایک الگ باؤل میں میدہ اور کوکو پاؤڈر ایک ساتھ خُوب اچھی طرح مکس کریں اور انڈوں والے آمیزے میں شامل کرکے ایک بار پھر مکس کرلیں۔ اب پہلے سے گرم اوون میں200 سینٹی گریڈ پر 15منٹ تک بیک کریں۔بعد ازاں ،کیک کو دو

حصّوں میں تقسیم کرکے ایک حصّے پرشوگر سیرپ ڈال کر فریش کریم لگائیں اور پھر اس پر کیک کا دوسرا حصّہ رکھ کردوبارہ فریش کریم لگاکے15منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔آخر میںآئسنگ گن کی مدد سے کیک پر ’’ہیپی نیو ائیر‘‘لکھ لیں۔

رشین کریم کیک

اجزاء: میدہ دو سو پچاس گرام، کنڈینسڈ مِلک ایک ٹِن، مکھن ایک سو گرام، سرکہ ایک کھانے کا چمچ، سوڈا ایک چائے کا چمچ، کسٹرڈ(مَن پسند فلیور)ایک پیکٹ،دودھ آدھا کلو، چینی حسبِ منشاء،فریش کریم آدھی پیالی، چیریز آدھی پیالی، خشک میوہ جات آدھی پیالی اور کوکو پاؤڈر تین چائے کے چمچ۔

ترکیب: کنڈینسڈ مِلک اتنا پھینٹیں کہ گاڑھا ہوجائے۔اب اس میں مکھن شامل کرکے دوبارہ پھینٹ لیں۔جب آمیزہ کریمی ہوجائے، تو اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے میدہ شامل کرکے مکس کرتی جائیں، یہاں تک کہ یک جان ہوجائے۔ پھر اس میں سوڈا اور سرکہ شامل کرکےکیک کو دو حصّوں میں تقسیم کرلیں۔

ایک حصّے میں کوکو پاؤڈر مِکس کریں،پھر اسے دوسرے حصّے کے اوپر رکھ دیں۔پہلے سے گرم اوون میں پک جانے تک بیک کریں۔اس دوران کسٹرڈ تیار کر کےفریش کریم بھی پھینٹ لیں۔بعد ازاں،کسٹرڈ اور کریم مکس کر کےکیک پر ڈال کرچیریز اور خشک میوہ جات سےسجالیں اور حسب منشاءٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

ٹوئنکل اسٹار

اجزاء:میدہ ڈیرھ کپ،مکھن تین کپ،چینی(پسی ہوئی)ایک کپ،دہی ( گاڑھا ) ڈیڑھ کپ،فریش کریم ڈیڑھ کپ، آئسنگ شوگر ایک کپ، بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،ونیلا ایسنیس ایک چائے کا چمچ، بیکنگ سوڈا ایک چائے کا چمچ،اسٹار شیپ کےکیک کاٹن حسبِ ضرورت، سجاوٹ کے لیے سلور بالز اور چیری حسبِ ضرورت۔

ترکیب:بیکنگ پاؤڈر ، بیکنگ سوڈا اور میدہ چھان کر ایک ساتھ مکس کر لیں۔ اب مکھن اور کیسٹر شوگر کو اتنا بیٹ کریں کہ کریمی ہوجائے۔پھر اس میں دہی ڈال کر دوبارہ مکس کریں۔اس کے بعد ونیلا ایسنیس شامل کر کے پھر مکس کرلیں۔ اب اس میں میدہ ڈال کر اتنی دیر بیٹ کریں کہ تمام اجزاء یک جان ہو جائیں۔ بعد ازاں ،اسے اسٹار شیپ کے گریس کیے ہوئے کیک ٹِن میں ڈال دیں۔پہلے سےگرم اوون میں 175سینٹی گریڈ پر بیک کریں۔

کیک کو اوون سےنکالنے سے قبل ٹوتھ پک کی مدد سےچیک کر لیں کہ مکمل بیک ہو گیا ہے یا نہیں۔اگر بیک نہیں ہوا، تومزید کرلیں۔اوون میں سے نکال کر ٹن سے الگ کر کے ٹھنڈا کرلیں۔ کریم اور آئسنگ شوگر کو کریمی ہونے تک بیٹ کرکے کیک کے اوپر اور اطراف میں آئسنگ گن کی مدد سے اچھی طرح لگا لیں۔ سرو کرنے سے قبل اسٹارز کے اوپر سلور بالز لگاکر درمیان میں چیریز رکھ دیں۔

(شاہین فہد، اسلام آباد)

تازہ ترین