• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شہزادہ ہیری اور میگھن کی امریکا منتقلی میں رکاوٹ کون؟

شہزادہ ہیری اور میگھن کی امریکا منتقلی میں رکارٹ کون؟


برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ شہزادی میگھن مارکل نے حال ہی میں شاہی فرائض سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے جو برطانیہ چھوڑ کر امریکا یا کینیڈا منتقل ہونا چاہتے ہیں۔

برطانوی ٹیبلائیڈ کی رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑا امریکی شہر لاس اینجلس منتقل ہونا اور وہیں اپنا مسکن بھی بنانا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ برطانیہ کے شاہی خاندان کے چھوٹے سپوت شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے اعلان کیا تھا کہ وہ اعلیٰ شاہی حیثیت سے دستبردار اور مالی طور پر خودمختار ہو رہے ہیں۔

شاہی جوڑے کے ایک قریبی دوست نے برطانوی ٹیبلائیڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن مارکل کینیڈا کے جزیرے وینکوور منتقل ہونے کا سوچ رہے تھے، تاہم اب ان کا منصوبہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں گھر بنانے اور وہاں کاروبار کرنے کا ہے۔

واضح رہے کہ شہزادی میگھن مارکل امریکی شہری ہیں اور لاس اینجلس کی ہی رہائشی ہیں لیکن وہ شاہی گھرانے میں شادی کرنے کے باوجود اب تک برطانیہ کی شہریت حاصل نہیں کر پائی ہیں، تاہم شہریت سے متعلق ان کا عمل جاری ہے۔

میگھن مارکل کی والدہ ڈوریا راگ لینڈ اب بھی لاس اینجلس میں رہتی ہیں، لیکن میگھن مارکل کو یہاں منتقل ہونے میں ایک پریشانی کا سامنا ہے۔

ماضی میں ڈیموکریٹس کی وفادار میگھن مارکل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں جبکہ وہ امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کے دوران شاہی خاندان سے ملاقات میں بھی وہاں موجود نہیں تھیں۔

میگھن مارکل کا کہنا ہے کہ جب تک ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر کے عہدے پر رہیں گے تب تک وہ امریکا منتقل نہیں ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ امریکا میں منتقل ہونے کا شاہی خاندان کا فوری منصوبہ نہیں ہے، بلکہ وہ کینیڈا میں بھی اپنا دوسرا گھر بنانا چاہتے ہیں، جہاں وہ اپنا زیادہ وقت گزاریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہی جوڑے نے اپنی رہائش کے لیے ’شمالی امریکا‘ کا لفظ استعمال کیا تھا، تاہم اس میں یہ واضح نہیں کہ وہ شمالی امریکا کے کس ملک اور علاقے میں رہنے کے خواہشمند ہیں۔

شاہی جوڑے کے قریبی دوست کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن کی کینیڈا میں رہائش کا معاملہ برطانوی اور کینیڈین حکومت کے درمیان مفاہمت سے طے ہوگا، تاہم اس میں دیگر عوامل کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

شہزادہ ہیری سے شادی سے قبل امریکی اسٹار میگھن مارکل نے 2016 کی صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو تفرقہ باز اور عورتوں سے نفرت کرنے والا کہا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنی حریف جماعت کی ہلیری کلنٹن کو ووٹ دیں گے، جبکہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات جیت گئے تو وہ کینیڈا منتقل ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ 2016 میں امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوکر نئے صدر منتخب ہوگئے تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین