• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری میگھن کی شاہی حیثیت سےدستبرداری، خودمختاری کا اعلان

شہزادہ ہیری کا شاہی خاندان کےفردکی حیثیت چھوڑنےکااعلان


برطانیہ کے شاہی خاندان کے چھوٹے سپوت شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اعلیٰ شاہی حیثیت سے دستبردار اور مالی طور پر خودمختار ہو رہے ہیں۔


پکچر شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں شاہی جوڑے کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی ماہ کی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم دونوں شاہی خاندان کے اعلیٰ شخصیات کی حیثیت سے دستبردار ہو جائیں اور مالی طور پر بھی اپنے پاوؤں پر کھڑے ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیے:میگھن نے ’شاہی آداب‘ سیکھنا شروع کر دیے

یہ بھی پڑھیے:شادی میں میگھن کو ایک ملین پاؤنڈ مالیت کے زیورات ملے

برطانوی شاہی جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکا کے درمیان گزارنے کا سوچ رہے ہیں۔


اس اعلان کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ہم بحیثیت شاہی خاندان کے افراد ہونے کے ناطے ملکہ برطانیہ کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔

لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے اس اعلان پر ملکہ برطانیہ نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا، یہ ایک چونکا دینے والا فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے:ہیری، میگھن شادی پر لوگوں کی عجیب شرطیں

دوسری جانب شاہی خاندان کے اعلیٰ ارکان بھی اس اعلان سے بالکل نا واقف تھے جبکہ شاہی جوڑے کے دستبرداری کا اعلان انہیں ناگوار گزرا ہے۔

تازہ ترین