• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان بچانے والی 20 ادویات کی دستیابی یقینی بنادی، ڈاکٹر ظفر مرزا

جان بچانے والی 20ادویات کی دستیابی یقینی بنادی، ڈاکٹر ظفر مرزا


وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ 20 جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنادیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈریپ اور مینو فیکچر ایسوسی ایشن کی ٹاسک فورس تشکیل دی ہوئی ہے، جو جان بچانے والی ادویات کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم کے مشیرِ صحت نے ڈریپ کو ہدایت کی ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے مارکیٹ میں سروے کیا جاے کن ادویات کی قلت ہے، جن ادویات کی قلت ہو، ان کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

تازہ ترین