• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے پیرامیڈیکل اسٹاف کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے پیرامیڈیکل اسٹاف نے مطالبات کی منظوری کےلئے احتجاج کیا اور او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ درجنوں ملازمین نےبینز ر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ۔ اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ میں ملازمین کو15فیصد الائونسز دینے کااعلان کیاتھالیکن 7ماہ سے الاؤنس نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہربھرکے کے ایم سی کے ملازمین اب احتجاج کریں گے۔

تازہ ترین