• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان وکلا عوام کو جلد انصاف کیلئے کردار ادا کریں: مخدوم جاوید ہاشمی

ملتان(سٹاف رپورٹر)نوجوان وکلاءمشکل میں گھرے بے یارو مددگار شہریوں کو جلد انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار مخدوم جاوید ہاشمی نے سالانہ کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ جن طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے وہ اور محنت کر کے اپنے کام سے اس ملک کا نام روشن کریں،ہائی کورٹ بار ملتان کے صدر ملک حیدر عثمان نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے وکلاءکو بھرپور نمائندگی دی جائے، رکن صوبائی اسمبلی بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہا کہ موجودہ حکومت کا سلوگن بھی عوام کو جلد ہر سطح پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ تقریب میں گیلانی لاءکالج کے پرنسپل آصف صفدر، اسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید ،سابق ممبر پنجاب بار اکرم بھٹی، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار زبیر یوسف، شوکت عثمان، پروفیسر عبدالماجد وٹو،پروفیسر سہیل رسول خان، چوہدری اقبال گجر، چوہدری ابوبکر ،ایس پی آپریشن محمد شہزاد،پی ٹی آئی یو تھ ونگ کے صدر محمدعلی بخاری ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
تازہ ترین