• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد رضا میر کی والدہ نے’خفیہ‘ چائے کی ترکیب بتادی

احد رضا میر کی والدہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے احد کی پسندیدہ ’ہائی اوکٹین ٹی‘ کی ترکیب شیئر کردی۔

معروف ڈرامے ’عہد وفا ‘ میں احد چائے بناتے ہیں اور اسے ’ہائی اوکٹین ٹی‘ کا نام دیتے ہیں جس کی ترکیب جاننے کے لیے سوشل میڈیا صارفین بے چین تھے تاہم احد کی والدہ نے چائے کی ترکیب شیئر کر کے مداحوں کی الجھن سلجھا دی۔


احد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے احد کی والدہ نے کیپشن میں لکھا کہ 2 افراد کے لیے احد کی ہائی اوکٹین چائے بنانے کی ترکیب کچھ یوں ہے۔

ایک چائے کا چمچہ کھلی چائے یا 2 ٹی بیگز، 2 سے 3 الائچی کے دانے، 1 دارچینی کا ٹکڑا، میٹھا حسب ذائقہ، ایک کپ پانی ، آدھا کپ دودھ اور ایک چٹکی کافی۔‘

احد کے مطابق یہ چائے نوش کرنے والا ’ہائی الرٹ‘ ہوجاتا ہے۔

اداکار احد رضا میر کی والدہ اور معروف ہدایت کار آصف رضا میر کی اہلیہ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور سجل اور احد کے لیے محبت بھرے پیغامات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

گزشتہ دنوں انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں سجل علی کے کام کو سراہتے ہوئے  اپنے لیے فخر قرار  دیا تھا۔

تازہ ترین