• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ فرانسیسی ڈرائیور کے نام

ڈاکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ فرانسیسی ڈرائیور کے نام


سعودی عرب کے صحرائی ٹریک پر جاری ڈاکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ فرانسیسی ڈرائیور میتھیو سیراڈوری کے نام رہا۔کچے راستوں پر پکی مہارتوں نے سب کے دل موہ لیے۔ دھول اڑاتی گاڑیوں اور بائیک نے پرستاروں کو بھی جوشیلا کر دیا۔

سعودی عرب کے صحرائی شہر نیوم کے علاقے میں ڈاکار ریلی کے آٹھویں مرحلے میں طویل ٹریک کے بیابان راستوں پر ڈرائیورز نے خوب مہارتیں دکھائیں، دھول اڑاتی گاڑیوں نے دیکھنے والوں کو بھی جوشیلا کر دیا۔

فرانسیسی ڈرائیور میتھیو سیراڈوری نے سب کو پیچھے چھوڑ کرآٹھواں مرحلہ اپنے نام کرلیا جبکہ دو بار کے چیمپئن اسپینش ڈرائیور کارلس سائنزمجموعی طور برتری مستحکم ہے۔

تازہ ترین