• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ کیلئے عدم دستیابی پر بنگلہ دیشی کرکٹرز سے معاہدے نہ ہوئے

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کے تمام 34 میچوں کے لئے دستیاب نہیں تھے۔ بنگلہ دیش کے23کھلاڑیوں کو کسی بھی فرنچائز نے اس لئے لینے سے گریز کیا کہ وہ ان کرکٹرز کو اپنی ٹیموں میں شامل کرنا چاہتے تھے جو پورے ٹورنامنٹ کے لئے دستیاب ہوں۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں تمام فرنچائزوں نے طے کرلیا تھا کہ صرف انہی غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیموں میں شامل کیا جائے گا جو پورے ٹورنامنٹ کے لئے دستیاب ہوں گے اور تمام وقت پاکستان میں قیام کریں گے۔پاکستان سپر لیگ فائیو کا میلہ پاکستان کے چار لاہور ،کراچی، پنڈی اور ملتان کے میدانوں میں20 فروری سے شروع ہورہا ہے۔عاطف رانا نے کہا کہ لاہور میں ٹورنامنٹ کے دوران فین زون کے نام سے ایک جگہ مختص کی جارہی ہے۔ جہاں بڑی اسکرین پر میچ دکھانے کا انتظام کیا جائے گا۔ وہاں کھانے پینے کی چیزیں بھی میسر ہوں گی۔ جبکہ میچوں کے دوران مختلف کرکٹرز بھی شائقین سے ملیں گے۔ لاہور میں پی ایس ایل کے جوش وخروش کو بڑھانے کے لئے مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔

تازہ ترین